From Left) Zafar Naseemi, MP Urdu Academy Chairman Saleem Qureshi, Dr. (Barqi Azmi, Prof Afaq Ahmad, Dr. Qasim Niazi, Muslim Saleem.

Welcome to our site

 Dr. Ahmad Ali Barqi Azmi Reciting His Ghazal ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی


عصری شاعری میں غزلیہ ھیئت کے نگھبان داکٹر برقی اعظمی:داکٹر محمد صدیق نقوی، اڈونی آندھراپرادیش
Wednesday ·  · 
    • Gulfam Urdu kitabat bohat bareek hai jis se parna dushwaar horaha hai
      Thursday at 00:15 · 
    • Ahmad Ali Barqi Azmi Barah e Karam oopar Meri tasveer ke samne "Article" par click kar ke dekheiN to wazah dikhii dega.
      Thursday at 00:18 ·  ·  1 person
    • Mozaffar Syed Dekhna "tahreer" ki lazzat ke us ne Jo kaha...main ne yeh jaana ke yeh bhi mere dil mein hai...
      Thursday at 00:19 ·  ·  1 person
    • Sajid Hameed صدیق نقوی صاحب نے بہت ایمانداری اور محبتوں کے ساتھ مضمون قلمبند کیا ھے مبارک ہو
      Thursday at 00:26 ·  ·  2 people
    • Asrar Ahmad Razi برقی اعظمی صاحب آپ کی شاعری میں وسعت، زبان و بیان کی دلکشی، لہجہ اور طرز ادا کی شیرینی، انداز بیان کی شگفتگی اور فکر و خیال کی رعنائی کے علاوہ لکھنے والوں کے لئے اس میں بہت کچھ ہے خصوصا موضوعات کا تنوع محقیقن کو راغب کرنے کے لئے کافی ہے- آپ اور صدیق صاحب دونوں کو بہت مبارکباد - ٹیگ کرنے کا بہت شکریہ
      Thursday at 00:33 ·  ·  5 people
    • Gulfam Urdu Iss daur jadeed mein Ye baat din ki tarha ayaan hai
      اس دور جدید میں یہ بات دن کی طرح عیاں ھے
      barqui ki shayari se duniya e ghazliyaat jawan hai
      ...برقی کی شاعری سے دنیاۓ غزلیات جواں ھے
      Thursday at 00:37 ·  ·  1 person
    • Bushra Jalil mazmon parha nahi ja rahi ....kuch bara lekha ho tu parha ja sakay......nawazish ho gi
      Thursday at 00:38 · 
    • Ahmad Ali Barqi Azmi Meri wala par meri tasveer ke samne ek jagah"article " likha hai baraah e karam aap us par click kar ke dekheiN.Yeh mazmoon urdulink meiN shaya hua hai.waise maiN koshish karta hooN ise aap ki wall ke link par post kardooN,aap article par clik kar ke padh leiN.
      Thursday at 00:43 ·  ·  2 people
    • Masoom Ali ALLAH AP KO SALAMAT RAKHY BARQI BHAI...SADA GEO...
      Thursday at 00:51 ·  ·  1 person
    • Ashhar Hashimi wah dr barqi saneb mubarak................siddique sb ne apne azm ka izhaar kiya apne comments ke zariya apni pehchaan banana chahte haiN............aur kamyabi ki taraf gamzan bhi haiN..........donoN ko badhaee.
      Thursday at 01:11 · 
    • Usmana Jamal برقی اعظمی صاحب کی شاعرانہ صفات پر بہت بہترین مضمون ہے۔ صد یق نقوی صاحب نے بہت دلچسپ انداز میں برقی اعظمی صاحب کی شاعرانہ خصوصیات پر روشنی ڈالی ہے اور ان کے فن کی بہت لاجواب عکاسی کی ہے۔ آپ دونوں حضرات کو بہت بہت مبارک ہو ۔ ٹیگ کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
      Thursday at 04:38 ·  ·  1 person
    • Ashfaq Rahman Waqai behtreen aur haqeeqat per mabni mazmoon hai
      Thursday at 06:27 ·  ·  1 person
    • Khursheed Hayat aap ki shairi par imandari se likha gaya mazmoon hai.
      Thursday at 06:33 ·  ·  1 person
    • Ubaidur Rahman Siddiqui janab mazmoon lajawab lekin bareek.yeh nudrate khayal aur arqrezi ka bemisal shahkar.
      Thursday at 08:13 ·  ·  1 person
    • Alam Khursheed Masha Allah!
      Mubarakbad Barqi Bhai!
      Aap khoob shayri karte hain aur Siddiq Naqvi khoob mazameen likhte hain. Aur main donon ke qalam ka aitraf karta hun.
      Thursday at 08:39 ·  ·  1 person
    • Nafees Khan mabrook Janab Barqi sahab
      Thursday at 11:42 ·  ·  1 person
    • Mahtab Mahir MABROOK ALAIK BARQI SAHEB --- SALAMAT RAHEN
      Thursday at 12:31 ·  ·  2 people
    • Ahmad Ali Barqi Azmi میں جناب محمد صدیق نقوی صاحب اور تمام احباب کا صمیم قلب سے سپاسگزار ھوں جن کا مشفقانہ اظھارِ خیال اور دلنوازی میرے اشھبِ قلم کے لئے مھمیز کا درجہ رکھتی ھے۔ ۔آپ لوگوں کی اس ُپذیرائی سے میری مشقِ سخن کو مزید جلا ملتی ھے۔
      Thursday at 16:24 ·  ·  4 people
    • Zorar Sherwani داكتر محمد صديق نقوى صاحب كى تحرير مبنى بر حقيقت هـــــــــِ . الحق أحق أن يتبع ... حق بحق دارد رسيد
      Thursday at 18:07 ·  ·  1 person
    • Wakeel Ahmed BEHTREEN NASR NIGARI HAI, WAAH WAAH WAAH. DOCTOR BARQI SAHEB KE KALAAM KO BEHTREEN KHIRAJ E TEHSEEN.
      AAP DONON KO
      MUBARAKBAAD PESH HAI.
      Thursday at 18:10 ·  ·  1 person
    • Khurshidul Hasan Naiyer muHtaram Dr. Barqi Sb. yen aap ke qalam ke ea'taraaf kee ibtadah hai. Naqvi Sb ne baRe imaandaree se kaam lekar urdu duniyaa ko aik qeemtee shaKhSiat se muta'aarif karaayaa hai jinke kalaam kaa moa'tarif zamaanah hai. maiN Dr.Barqi Sb or Dr.Naqwi Sb kee Khidmat meiN mubaarak baad pesh kartaa hooN.
      Thursday at 18:40 ·  ·  2 people
    • Azeez Belgaumi subhan Allah
      Thursday at 19:52 ·  ·  1 person
    • Naseer Azam Khan Lajawab mazmoon haiy ..Bilkul haqeeqat per mubni haiy.. My compliments
      Yesterday at 00:42 · 
    • Kamran Jafri 
      شاعری احساس کی خوشبو اور جذبو کا وو رنگ ہوتی ہے جو انسانی ذھن میں قوس و قزح سجا دیتی ہے،احساس کی تپش جب ذھن کو پگھلانے لگتی ہے تو جذبے لفظوں کا پیراہن اوڑھ لیتے ہیں یہ لفظ ہے تو ہیں جو کبھی مسکراہٹ ،کبھی اشک ،کبھی بہار ،کبھی خزاں کبھی حجر ،...See more
      Yesterday at 01:24 ·  ·  1 person
    • Asif Husain mubarakbaad barqi sb-fakhr hai k aapke doston me mai bhi shaamil hun

 Dr. Ahmad Ali Barqi Azmi has the uncanny skill of penning poetry very quickly, but maintaining high quality. His ability so much impressed me that I spontaneously wrote the above qat'a in his praise in the noon of Sunday, May 8, 2011.(Muslim Saleem)

Poetic tribute by Muslim Saleem to Ahmad Ali Barqi Azmi

 

Ahmad Ali Barqi Azmi – ek khiraj-aqeedat

By Muslim Saleem

Asha’ar mein ye sur’at-e-guftar to dekho

Bijli si chamak jaaye hai, raftar to dekho

Barqi hai bajaa Amhad-e-mukhlis ka takhallus

Mauzooni-e-alfaz ki chamkar to dekho

 ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی کی موضوعاتی شاعری : ڈاکٹر غلام شبیر رانا

 Noor Amrohvi 

محترم ڈاکٹر برقی صاحب 


واقعی آپ کی نگارشات پڑھ کر بے انتہا مسرت ہوتی ہے

 
جس برق رفتاری سے آپ اشعار کہتے ہیں بر جستہ موقع محل کو سامنے رکھ کر

 
کبھی کبھی شبہ سا ہوجاتا تھا کہ شاید " ہر مرض کی پڑیاں " آپ کے کیسہ میں پڑیں رہتی ہیں 


لیکن یہ خاکسار اسکا شاہد ہے کہ فی البد یه کئی مواقع پر آپنے اپنے فن کا اظہار فرمایا وہ اپنی مثال آپ ہے

 
راغب مرادآبادی مرحوم کے بعد بر صغیر میں اس مہارت اور تیزی کے ساتھ میری نظر سے تو کوئی نہیں گزر

ا 
زود گو جنہیں لوگ کہتے ہیں وو زود گو کم " فضول گو " زیادہ زیادہ نظر آتے ہیں

 
آپ کے یہان یہ خاصیت اور انفرادیت ہے کہ مقدار کے ساتھ معیار کا دامن کہیں نہیں چھوٹتا

 
اور اب یہ تخلیق کس مہارت کے ساتھ فارسی کو اردو میں ڈھالا ہے کہ نفس مضمون کہیں مجروح ہوتا نظر نہیں آتا 


الله آپ کے قلم اور علم کی یہ جولانیاں قایم و دایم رکھے آمین

نور امروہوی

 

 

برقی اعظمی کی اردو شاعری
اسرار احمد رازی

سید صباح الدین عبد الرحمن مرحوم سابق ڈائریکٹر دارالمصنّفین و مدیر ماہنامہ معارف کے شاگردِ رشید ڈاکٹر احمد علی برقی کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں ہے۔ موصوف 1977 سے تا حال دہلی میں مقیم ہیں۔ ان کا تعلق ہندوستان کی مردم خیز سرزمین اعظم گڑھ شہر کے محلہ باز بہادر کے ایک علمی گھرانے سے ہے۔ شاعری کا ذوق و شوق انہیں ورثے میں ملا ہے۔ موصوف کے والد ماجد رحمت الٰہی برق اعظمی مرحوم ایک کہنہ مشق شاعر تھے۔ ان کے بڑے بھائی ڈاکٹر رحمت علی اکمل، ڈاکٹر شوکت علی شوکت اعظمی اور برکت علی برکت اعظمی بھی شعر و سخن سے شغف رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر برقی نے اعظم گڑھ سے ابتدائی تعلیم اور شبلی نیشنل کالج اعظم گڑھ سے اردو میں ایم اے کرنے کے بعد دہلی میں جواہر لال نہرو یونورسٹی سے1996  میں فارسی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اور پھر آل انڈیا ریڈیو نئی دہلی میں ملازت اختیار کرلی۔

ڈاکٹر احمد علی برقی کی شاعری کا دائرہ بہت وسیع ہے- ایک طرف ان کی شاعری میں موضوعات کا تنوع قارئین و ناظرین کو متوجہ کرتا ہے تو دوسری طرف ان کی شعری خصوصیات اپنی زلف گرہ گیر کا اسیر بنا لیتی ہیں۔ ڈاکٹر برقی اعظمی کے جذبوں کی صداقت، کلام کی شیرینی و ملاحت اور عرض ہنر میں دیدہ و دل کی بصارت جگہ جگہ جلوہ افروز نظر آتی ہے۔ وہ نہ تو مافوق العادت اوہام و تخیلات کے اسیر ہیں اور نہ ہی ماورائیت کے دلدادہ بلکہ زمین پر ننگے پاؤں چل کر زمینی حقیقتوں کا بچشم خود مشاہدہ کرتے ہیں اور ان سے بے باکانہ آنکھیں ملا کر باتیں کرتے ہیں۔ ان کے افکار و خیالات میں قدامت یا باسی پن کا کوئی احساس نہیں ہوتا، تازہ کاری ان کا وصف خاص ہے۔ وہ عصر حاضر کے بیحد ترقی یافتہ سماج میں کلبلاتے درد سے پوری طرح باخبر ہیں۔ وہ امن و سکون کو غارت کرنے والی جنگوں سے اجتناب کی دعوت تو دیتے ہیں لیکن زندگی کی جنگ علم و حکمت سے جیتنے کی وکالت بھی کرتے ہیں احمد علی برقی کی شاعری میں اپنائیت لئے آفاقی احساسات کچھ اس انداز میں جلوہ گر ہوتے ہیں کہ قاری انہیں اپنے دل سے بہت قریب پاتا ہے۔

برقی اعظمی کی شاعری میں وسعت، زبان و بیان کی دلکشی، لہجہ اور طرز ادا کی شیرینی، انداز بیان کی شگفتگی اور فکر و خیال کی رعنائی کے علاوہ لکھنے والوں کے لئے اس میں بہت کچھ ہے،خصوصاً موضوعات کا تنوع محققین کو راغب کرنے کے لئے کافی ہے- ان کی شخصیت کی عبقریت پر بہت سے دلائل شاہد عد ل ہیں کیونکہ انہوں نے وہ کارہائے نمایاں انجام دیے ہیں جن کا اردو ادب کی آبیاری میں بہت بڑا کردار ہے۔ ان کا قلم بے تکان لکھتا ہے، خوب لکھتا ہے اور بہت تفصیل سے لکھتا ہے ان کا اپنا رنگ ہے اپنا زاویہ نگاہ اور الگ شناخت ہے۔ ان کے کلام کی خصوصیات پر کچھ لکھناسورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔ تسلسل، تغزل، انداز بیان، روانی الفاظ وترکیبات کی جیسے ایک جوئے شیریں رواں دواں نظر آتی ہے۔

وہ انتہائی زود گو، خوش گو، بسیار گو شخصیت کے مالک ہیں۔ فکر و فن کی باریکیاں ان کے آگے طفل مکتب نظر آتی ہیں بلا شبہ برقی اعظمی ایک عبقری شخصیت کے مالک ہیں۔ انہوں نے اپنی مجموعی شاعری سے یہ بھی ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک مخصوص دھارے میں بندھنے کے عادی نہیں ہیں بلکہ تنوع ان کی فطرت میں شامل ہے۔ ان کی غزلیں تغزل سے بھر پور اور فنکارانہ حسن کاری سے مزین ہوتی ہیں۔ تراکیب کی خوبصورتی، تشبیہات کی ندرت، الفاظ کا جادوئی دروبست، نرم وخوشنما قافیوں کے موتی، مشکل اضافتوں کے باوجود مصرعوں کی روانی اور ان سب پر مستزاد آپ کی کسر نفسی دلوں کو متاثر کرتی ہے۔ ڈاکٹر برقی اعظمی کی غزلیں نہایت خوبصورت ردیفوں میں طرز ادا کی خوشنمائی کے ساتھ ساتھ انفرادی طر زِفکر اور جدت پسندی کی بھی نمائندگی کرتی ہیں۔ وہ تجربات کی دلکشی کو کلام کی روح میں سموکر احساس کی خوشبو جگاتے ہیں اور قاری کے دل و دماغ کومتاثر کر کے جمالیاتی شعور کی آبیاری کرتے ہیں۔ ان کی سخنوری، طبیعت کی موزونیت اور روانی ہمیشہ ہی قائل کرتی ہے۔ ان کے ان اوصاف کا ہر شخص مداح ہے۔

برقی اعظمی کی موضوعاتی اور فی البدیہہ شاعری:

شعر گوئی ایک بہت خوبصورت فن ہے۔ ایک اچھا شعر یا ایک خوبصورت غزل کہنے کے بعد شاعر کو روحانی فرحت و انبساط اور قلبی راحت و طمانیت کا احساس ہوتا ہے تاہم فی البدیہہ شاعری اکثر شعراء کے لئے مشکل اور ایک بہت کٹھن مرحلہ ہوتا ہے۔ در اصل شاعر دو طرح کے ہوتے ہیں ایک تو ”فطری شاعر“ اور دوسرے وہ لوگ جو فن شعر و شاعری سے استفادے کے بعد بالقصد یعنی ارادتاً شاعری کرتے ہیں۔ فطری شاعر پیدائشی شاعر ہوتے ہیں ایسی بہت سی مثالیں موجود ہیں کہ کسی کمسن یا بالغ شخص نے کہ جس نے فن عروض یا شعر و شاعری کے بارے میں کبھی نہ کچھ پڑھا اور نہ ہی کسی سے سنا لیکن اس کی زبان سے منظوم کلام جاری ہوگیا۔ تاریخ میں ایسے بہت سے شعراءکا نام محفوظ ہے جنہوں نے فن عروض سے استفادے کے بغیر لاجواب شاعری کی اور عصر حاضر میں بھی ایسے بہت سے شعراء موجود ہیں جو فطری شاعرہیں یعنی وہ بہ تکلف شاعری نہیں کرتے بلکہ شعر خود بخود ان کی زبان پر جاری ہوجاتا ہے تاہم عہد حاضر میں شعراء کی ایک تیسری قسم بھی پائی جاتی ہے جو نہ فطری شاعر ہیں اور نہ ہی ارادی شاعر ہیں ہم انہیں ”متشاعر“ کے نام سے جانتے ہیں جو بہ تکلف بھی شاعری پر قدرت نہیں رکھتے نتیجتاً انہیں کئی مواقع پر منہ کی کھانی پڑتی ہے۔

برقی اعظمی کی بداہت گوئی ان کی موضوعاتی شاعری میں بہت کھل کر سامنے آئی ہے۔ وہ شاعری جو کسی خاص عنوان یا موضوع کے تحت کی جائے اسے موضوعاتی شاعری کہتے ہیں۔ ادبی شخصیات سے متعلق تعارفی تحریروں میں برقی صاحب نے اپنے ذاتی تاثرات کے علاوہ ان کی خصوصیات، کارناموں اور اختصار کے ساتھ ان کی "حیات و خدمات" پر خاطر خواہ روشنی ڈالی ہے جو بلاشبہ ان کی قابل قدر خدمت ہے- ہماری اہم ترین ادبی شخصیات سے نوجوان نسل کو متعارف کرانے کا یہ نہایت خوبصورت اور دلپذیر انداز ہے جس کی ہند وپاک کے ادبی حلقوں میں پذیرائی کی جانی چاہئے۔ انہوں نے بے شمار موضوعات پر شاعری کی ہے- آج ہماری نئی نسل میں فلم، ٹی وی، موبائل اور انٹرنیٹ کے تئیں بڑھتے کریز کی وجہ سے کتابوں کی طرف سے رجحان بالکل ختم ہوتا جا رہا ہے جو علماء اور دانشوروں کے لئے لمحہ فکریہ اور پورے معاشرے کے لئے ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ ڈاکٹر برقی اعظمی کی موضوعاتی شاعری سے متعلق ڈاکٹر غلام شبیر رانا رقمطراز ہیں ”اردو ادب میں موضوعاتی شاعری پر بہت کم توجہ دی گئی ہے۔ قلی قطب شاہ سے لے کر ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی تک اردو میں موضوعاتی شاعری نے جو ارتقائی سفر طے کیا ہے اس کا جائزہ لینے سے یہ حقیقت روز روشن کی طرح واضح ہو جاتی ہے کہ موضوعاتی شاعری نے اب ایک مضبوط اور مستحکم روایت کی صورت اختیار کر لی ہے۔ اس رجحان کو انجمن پنجاب کی خیال پرور اور فکر انگیز شاعری سے بے پناہ تقویت ملی۔ آقائے اردو مولانا محمد حسین آزاد کی مساعی سے اردو میں موضوعاتی شاعری کو ایک اہم مقام ملا۔ اس کے بعد یہ روایت مسلسل پروان چڑھتی رہی۔ عالمی شہرت کے حامل نامور شاعر محسن بھوپالی کا ایک شعری مجموعہ "موضوعاتی شاعری " کے نام سے آج سے پندرہ برس پہلے شائع ہو چکا ہے۔ اس سے یہ صداقت معلوم ہو تی ہے کہ روشن خیال ادیبوں،دانشوروں اور شاعروں نے موضوعاتی شاعری کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس صنف میں طبع آزمائی کی۔ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ممتاز ادیب،شاعر،دانشور،نقاد اور محقق ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی نے اردو کی موضوعاتی شاعری پر بھر پور توجہ دی ہے۔ ان کی شاعری کے متعدد نمونے میرے سامنے ہیں۔ وہ جس موضوع پر قلم اٹھاتے ہیں اسے لا زوال بنا دیتے ہیں۔ ان کا اختصاص یہ ہے کہ وہ عظیم تخلیق کاروں کو منظوم خراج تحسین پیش کر کے ان کے بارے میں مثبت شعور و آگہی پرواں چڑھانے کی مقدور بھر سعی کرتے ہیں۔ اس میدان میں ان کی مساعی اپنی مثال آپ ہیں۔ جس انداز میں وہ اپنے موضوع پر طبع آزمائی کرتے ہیں اوروں سے وہ تقلیدی طورپر بھی ممکن نہیں۔ اس لا زوال اور ابد آشنا شاعری میں کوئی ان کا شریک اور سہیم دکھائی نہیں دیتا۔ مرزا اسداللہ خان غالب،میر تقی میر،احمد فراز،پروین شاکر،فیض احمد فیض،سید صادقین نقوی،مظفر وارثی اور متعدد عظیم تخلیق کاروں کو ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی نے جس خلوص اور دردمندی سے خراج تحسین پیش کیا وہ نہ صرف ان کی عظمت فکر کی دلیل ہے بلکہ اس طرح ان کا نام جریدہ عالم پر ہمیشہ کے لیے ثبت ہو گیا ہے۔ ان کا اسلوب ان کی ذات ہے۔ وہ انسانی ہمدردی کے بلند ترین منصب پر فائز ہیں۔ کسی کا دکھ درد دیکھ کر وہ تڑپ اٹھتے ہیں اور فی البدیہہ موضوعاتی شاعری کے ذریعے وہ تزکیہ نفس کی متنوع صورتیں تلاش کر کے ید بیضا کا معجزہ دکھاتے ہیں۔ ان کی موضوعاتی شاعری کا تعلق کسی ایک فرد،علاقے یا نظریے سے ہرگز نہیں ان کی شاعری میں جو پیغام ہے اس کی نوعیت آفاقی ہے اور وہ انسانیت کے ساتھ روحانی وابستگی اور قلبی انس کا بر ملا اظہار کرتے ہیں۔ ان کا یہ اسلوب انھیں ممتاز اور منفرد مقام عطا کرتا ہے۔ ان کے بار احسان سے اردو داں طبقے کی گردن ہمیشہ خم رہے گی۔ انھوں نے تہذیبی اور ثقافتی اقدار کو اشعارکے قالب میں ڈھال کر وہ معرکہ آرا کارنام انجام دیا ہے جو تاریخ ادب میں آب زرسے لکھا جائے گا

یادِرفتگاں کے عنوان سے مرحوم ادباء، شعراء و دیگر مختلف ادبی، مذہبی، سیاسی، سماجی، فلمی اوراسپورٹس سے وابستہ شخصیات پر فی البدیہہ شاعری کی ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے غالب، میر، نظیر اکبر آبادی،شاد عظیم آبادی، شکیل بدایونی، محمد رفیع، مجروح سلطان پوری،کیفی اعظمی، ناصر کاظمی، پروین شاکر کے علاوہ شبلی نعمانی، سرسید، سجاد حیدر یلدرم، رحمت الٰہی برق اعظمی، اسرار الحق مجاز، جوش ملیح آبادی، جگر مرادآبادی، عبدالعزیز یاس چاند پوری،امتیاز علی تاج، ابن صفی، وزیر آغا، ابن انشاء،پروفیسر امیر حسن عابدی،ڈاکٹر قمر رئیس، مقبول فدا حسین اور نواب پٹودی جیسی تمام اہم میدانوں کی قد آور شخصیات پر انہوں نے اتنا کچھ لکھا ہے کہ

سفینہ چاہئے اس بحر بیکراں کے لئے

موصوف کی موضوعاتی نظمیں گلوبل وارمنگ، ماحولیات پولیو، ایڈز، سائنس اور مختلف عالمی دنوں جیسے موضوعات کا احاطہ کرتی ہیں۔

اس قبیل کی اب تک تحریر کردہ ان کی کاوشوں سے کئی ضخیم مجموعے تیار ہو سکتے ہیں اور یہ گرمیّ تحریر تا دم تحریر جاری ہے۔

موضوعاتی شاعری کے تحت ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی نے ماحولیات، سائنس، بین الاقوامی دنوں، اور آفات ارضی و سماوی وغیرہ پر بھی بہت کچھ لکھا ہے۔ جس کا علاحدہ مجموعہ مرتب کیا جا سکتا ہے۔ 2010 میں جناب اعجاز عبید نے موصوف کی 50 موضوعاتی نظموں کا انتخاب ”برقی شعائیں “ کے نام سے برقی کتاب کی شکل میں شائع کیا تھا۔ موصوف برقی اعظمی نے ڈاکٹر محمد اسلم پرویز کی ادارت میں شائع ہونے والے ماہنامہ "سائنس" میں 6 سال تک ہر ماہ مسلسل موضوعاتی نظمیں لکھی ہیں- مزید برآں ڈاکٹر برقی اعظمی آج بھی کئی ویب سائٹوں جیسے اردو انجمن، اردو جہاں، اردو گلبن، اردو بندھن، شام سخن، اردو دنیا، آبجو، شعر وسخن وغیرہ سے وابستہ ہیں۔ آج بھی ان کی بداہت گوئی کا یہ عالم ہے کہ وہ فیس بک، اردو لٹریری فورم، محاسن ادب، انحراف ادبی گروپ، فن اور فنکار،جدید ادبی تنقید، محمد معز خان صاحب کی محفل مشاعرہ و دیگر ویب سائٹوں اور ادبی فورموں کی ہفت روزہ، پندرہ روزہ، ماہانہ اور سہ ماہی نشستوں میں اپنی فی البدیہہ طرحی، غیر طرحی اور عام تخلیقات شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے فی البدیہہ منظوم تبصرے بھی رقم فرماتے ہیں۔ وہ آج بھی فیس بک پر اور دنیا بھر کی کئی ویب سائٹوں پرفی البدیہ طرحی اور عام مشاعروں میں پابندی سے شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے درجنوں کتب پر بھی اپنے تاثرات اور تبصروں کو منظوم شکل میں پیش کیا ہے۔ موصوف نے اپنے زیر ترتیب شعری مجموعے ” روحِ سخن“ پر اپنا منظوم پیش لفظ بھی تحریر فرمایا ہے۔ ڈاکٹر برقی اعظمی کی فی البدیہہ شاعری اس وقت اپنے شباب پر ہے۔ فی الحال وہ کئی ویب سائٹوں، انٹر نیٹ کے فورموں اور بلاگوں کے لئے فی البدیہہ لکھ رہے ہیں۔ بداہت گوئی کے لحاظ سے ڈاکٹر برقی اعظمی کا فیس بک پر روز شائع ہونے والا کلام بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ وہ کبھی کسی انگریزی نظم کا اردو میں فی البدیہہ ترجمہ پیش کردیتے ہیں، کبھی کسی مشہور و معروف شخصیت کے انتقال پر ملال پر منظوم تعزیتی پیغام اپ لوڈ کر دیتے ہیں، کبھی کسی صاحب ہنر کو اعزاز و اکرام سے نوازے جانے پر اس کی زندگی کی حصولیابیوں پر فی البدیہہ مختصر سوانح اور کارناموں پر مشتمل پرزور نظم پیش کردیتے ہیں۔ الغرض سارا دار مدار اپیلنگ پر ہے جو چیز ان کو اپیل کرتی ہے اس کے بارے میں اپنے تاثرات، خیالات، تجزیات فی الفور منظوم صورت میں حاضر کردیتے ہیں۔ اس کے علاوہ رسمی طور پر فیس بک پراحباب اپنی مختلف تخلیقات میں برقی صاحب کو ٹیگ کرتے ہیں جن پر اپنا مختصر تبصرہ بھی وہ اکثر اشعار کی صورت میں پیش کرتے ہیں جوان کی فی البدیہہ شاعری کی ایک بہت بڑی دلیل اور جیتی جاگتی مثال ہے۔

ان سب کے باوجودان کی گمنامی کی سب سے بڑی وجوہات میں کچھ ان کی گوناں گوں مصروفیات اور کچھ مخصوص اداروں کی بے توجہی کار فرما رہی۔ جس کی وجہ سے وہ زمینی سطح پر بہت کم آمیز واقع ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر برقی اعظمی تقریبا 28 سالوں سے آل انڈیا ریڈیو کے شعبۂ فارسی سے منسلک ہیں۔ اتنے طاقتور سوشل میڈیا سے طویل وابستگی کے باوجود انہوں نے کبھی بھی اس کا استعمال اپنے ذاتی مقاصد کے لئے نہیں کیا۔ حالانکہ فن شاعری میں ان کے اعلی مقام کے پیش نظر اگر وہ چاہتے تو آج پوری اردو دنیا میں برقی اعظمی کا طوطی بولتا مگر اپنی خودداری، قناعت پسندی اور عزلت پسندی کے پیش نظر وہ گوشۂ گمنامی میں قید رہے اس تلخ حقیقت کے درد کو انہوں نے اپنے ایک شعر میں کچھ اس طرح بیان کیا ہے

ہوتا زمانہ ساز تو سب جانتے مجھے

کیا خوئے بے نیازی ہے دیوانہ پن مرا

اسی کرب کو ایک جگہ وہ یوں بیان کرتے ہیں

ویب سائٹوں پر لوگ ہیں خوش فہمی کا شکار

نا آشنائے حال ہیں ہمسائے بھی مرے

ایک جگہ یوں فرماتے ہیں

فصیل شہر سے باہر نہیں کسی کو خبر
بہت سے اہل ہنر یوں ہی مر گئے چپ چاپ

یہ حقیقت ہے کہ انہوں نے نمائش سے قطع نظر عزلت پسندی اور گوشہ گیری کو ترجیح دی

حالانکہ وہ چاہتے تو آل انڈیا ریڈیو کی ”اردو سروس“ اور” اردو مجلس“ کی ماہانہ نشستوں میں شریک ہوکر اپنے کلام کے جوہر دکھا سکتے تھے مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ اتنے پاور فل میڈیا سے وابستگی کے باوجود انہوں نے خود کو پروجیکٹ کرنے سے گریز کیا اور وہ آج بھی اپنی اسی روش پر قائم ہیں۔ اب وقت آگیا ہے اور یہ ہماری صحافتی برادری کی اب مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ”حق بحق دار رسد “ کے تحت اردو ادب میں ڈاکٹر برقی اعظمی کے مقام کا تعین کیا جائے اور ان کی خدمات کا دل کھول کر اعتراف کیا جائے۔

میدان شعروسخن میں وہ آج بھی سرگرم سفر ہیں- دہلی کی مقامی ادبی نشستوں میں پابندی سے شریک ہوتے ہیں- فیس پر موجود ان کے البم میں ایک ہزار سے زائد غزلیں اور نظمیں دیکھی جا سکتی ہیں علاوہ ازیں ان کی تخلیقات دیگر ویب سائٹوں، رسائل و اخبارات مثلا بزم سہارا، راشٹریہ سہارا، نئی دنیا، گواہ حیدر آباد، اردو لنک شکاگو، لمس کی خوشبو حیدر آباد وغیرہ میں تواتر کے ساتھ شائع ہوتی رہتی ہیں۔ برقی اعظمی کی شاعرانہ خصوصیات و محاسن کا احاطہ اس مختصر مضمون میں نہایت دشوار ہے میں بس اسی پر اکتفا کروں گا کہ

دامانِ نگہ تنگ و گلِ حسن تو بسیار

 

 

·                                

 

·                                 Shahid Farooq Waah bohot umda tehreer hy.

Thursday at 19:37 · Unlike ·  1

·                                

سید وحید القادری عارفؔ بہت خوب جناب اسرار احمد صاحب۔
آپ نے محترم برقی اعظمی صاحب کی شخصیت اور ان کے فن کا بڑی خوبصورتی سے اپنے اس مضمون میں احاطہ کیا ہے۔ 
واقعی برقی صاحب جیسے زود گو شاعر کم ہی نظر آتے ہیں جو اپنی منظومات میں قابلِ احترام شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور رواں موضوعات کی جانب اپنے دلکش پیراہنِ شعری کے توسط سے قاری کی توجہ مبذول کرنے کے ساتھ ساتھ غزل کی روایتی خوبصورتی کو بہ کامیابی اپنے اشعار میں قائم رکھتے ہوں۔
آپ مبارکباد کے مستحق ہیں کہ آپ نے اس جانب توجہ فرمائی۔

·                                

Aslam Rahi TAHREER TO UMDA HE HI HE KIS SHAKS SIAT PAR MASHA ALLAH DR.ALI AHMAD BARQI SAHAB HE-N JITNA BHI LIKHA JAAE KAM HE.AUR IS YAADGAAR TASVEER KE ME TASAD-DUQ KAASH YEH TASVEER BOL UTH TI AUR HAM VIDEO KI TARAH IN SE GUFTAGU KAR SAKTAY...............IN KE SAAMNAY HAM IN KI TAUSEEF KI TASVEER BAN JAATAY.........ALLAH BARQI BHAI KA SAAYA QAAYAM RAKHKHAY...AUR SE AUR IN KI SHAKHSIAT ME CHAAR CHAAND LAGAAE ..........IN HE-N ZORAY QALAM ATA AUR ZIA DAH ATA KARAY AUR HAM IN HE-N SUNTAY RAHE-N AAMEEN

·                                

Rasool Saqi bahut umdah aur barqi sn ke shayan e shan tahreer hai.....bahut hi maloomati aur haseen....bahut umdah....salamat rahen.

·                                

Aslam Rahi JANAB ASRAR AHMAD RAAZI AAP KA SHUKRIYA ADA KARTA HU-N KI AAP NAY DR.AHMAD ALI BARQI SAHAB KE BIOGRAPHY KA NEECHORH OAISH KIA WAQEI HAM BIL KHASOOS ME MAMNOON HU-N ALLAH AAP KO AUR AAP KE QALAM KO SALAMAT RAKHKHAY AUR AAP AISAY SARMAAE KO TAHFUZ DE-N IN KA ZIKRA KARTAY RAHE-N TAAKI AANAY WAALI NASL IN KI ZINDAGI SE DARS LAY......BAHUT SHUKRIYA

·                                

Mohammad Sadique .bahut hi maloomati aur haseen....bahut umdah..

·                                

Ahmad Ali Barqi Azmi میں عزیزی اسرار احمد رازی کا صمیمِ قلب سے سپاسگزار ہوں جن کے یہ رشحاتِ قلم میرے اشہب، قلم کے لئے مھمیز کا درجہ رکھتے۔ خدا کرے میں اس معیار پر پورا اُتر سکوں جس کا عزیزی اسرار احمد رازی نے اپنی اس مخلصانہ تحریر مین ذکر کیا ہے۔ عزیزی اسرا احمد رازی نسل جدید کے وہ جواں سال ادیب اور شاعر ہیں جن کا شعور فکرو فن ان کے منحصر بہ فرد لب و لہجے ،سلاستِ زبان و بیان کا آئینہ دار ہے۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔

·                                

·                                 Ahmad Ali Barqi Azmi محترم سید وحید القادری عارف صاحب ،عزیزی اسرار احمد رازی کے اسلوب زبان و بیان اور خاکسار کی خامہ فرسائی سے متعلق آپ کے یہ حوصلہ افزا تاثرات وجہ جمعیتِ خاطر اور مھرک طبع آزمائی ہیں۔اس مشفقانہ پزیرائی کے لئے دل کی گہرائیوں سے ممنون ہوں
آنانکہ خاک را بنظر کیمیا کنند
آیا بود کہ گوشۂ چشمی بما کنند
سپاسگزار
برقی اعظمی۔

Ishaq Sajid Bohat Achye Asrar Ahmad Raazi sahib bohat umdha hai, ap dusaroon koh pormot karrahye yeh ap kah bahrapan hi toh hain salamat rahain

·                                

Ahmad Ali Barqi Azmi Mohtaram Aslam Rahi sb, aap ki paiham nawazisheiN mere liye maya e iftekhar haiN.khuda e Buzurg o baratar aap ko jaza e khair de
حوصلہ میرا یونہی آپ برھائے رکھئے
تا کہ کرتا رہوں ایسے ہی سدا مشقِ سخن

·                                

Ahmad Ali Barqi Azmi Mohtaram Shahid Farooq sb ,Mokarrami Rasool saqi sb aur janab Mohammad sadique sb, aap logoN ki yeh mukhlisana pazeeraai mere liy ba'is e aizaaz hai.ummid hai aap logoN ki nawaazisheiN mere shaoor e fikr o fun ki jila meiN mumiid o mu'aavin hongi.

·                                

Naseem Ahmad Wah bahut hi umdah

·                                

Azeez Belgaumi badi mehnat se likha gaya mazmoon hai... Mazmoon nigar bhi aur barqi sahb mubarak baad ke mustahiq hain

·                                

Gulfam Urdu لاجواب تبصرہ،،،ڈاکٹر برقی کی جا نفشاں پرخلوص اردو خدمات کا احاطہ گو آسان نہیں - لیکن جناب اسرار کی مبصرانہ صلاحیتیں قابل قدر ہیں جس کی جس قدر تعریف ھو کم ھے ۔

·                                

Noor Amrohvi wah wah kiya bat hai isi ko to kahte hain haq ba haqdar raseed.Dr.Barqi saheb ki hama jaht shakhsiyat us gulistan ki manand hai jo apni rang birangi phoolon ki khushboo se sirf apne gulshan ko hi nahin bal ke qurb -o-jawar ke regzaron , aour sehraon ko bhi mehkata rahta hai .

·                                

Noor Amrohvi bal keh barqi azmi saheb ne to apni shairi ki barkaton se Face book ke zariye poori dabistane urdu ko meka rakha hai sab se bari bat ye ke insan bahot nafees,sadah mizaj,hamdard aour mukhlis hain Allah unhe apne ash'aar ki tarah yunhi tandrust w tawana rakhe mazmoon nigar ko bhi bahut bahut mubarakbad

·                                

Malikzada Javed dr barqi azmi,shaiere ke sabhi rango'n ke muhafiz hai'n,wo apne andar ustadana salahiyetei'n rakhte hai'n?unki fb par maujoodgi hum sab logo'n ke liye aek achha shagun hai?

·                                

Dr-Nashtar Amrohvi meN behad mamnoon huN jnb Asrar Ahmad Raazi sb ke unhoN ne aik bohat hi khoobsoorat mazmoon jnb Dr Ahmed Ali Barqi sb ke liye qalam band kiya Dr sb ne apni shairi se Face book ke zariye poori dunya ko meka rakha hai sab se bari bat ye ke Dr sb insan bahot nafees,sadah mizaj,hamdard jahaN deeda fankar aur mukhlis insan haiN Allah inko sehat aur zindagi de

Friday at 09:51 · Unlike ·  1

·                                

Fiza Gilani mashallah bouth khoob likha he. Share karne ka shukria

·                                

Muhammad Ayub Sabir bohat umda mazmun hy...........aap ny shakhsiyat k boaht sy pahlu ujagar kiay hain....... parh ker lutaf aa gia....... salamat rahain....

·                                

Farhan Barkati mashallah bouth khoob likha he bohat umda mazmun hy.

·                                

Basharat Ali Sharar جنابِ محترم اسرار احمد رازی صاحب احمد علی برقی اعظمی صاحب کے بارے لکھا آپ کا یہ مضمون بہت شائستہ اور بہت نفیس ہے۔ آپ نے برقی صاحب کی ذات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ کس نفاست اور عمدگی سے آپ نے برقی صاحب کی علمی ار فنی خدمات کو بیان کیا ہے یہ آپ ہی کا خاصہ ہے۔ میں آپ کو اس بہترین مضمون پر زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اور اللہ کریم کے حضور دعا گو ہوں کہ آپ یوں ہی اردو آدب کے فلک بوس ستاروں کی شخصیات اور ان کی علمی اور فنی کاوشوں کو بیان کرتے رہیں۔۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔۔۔۔۔۔۔ ڈھیروں دعاؤں کی چھاؤں میں نیک تمناؤں کا خواہاں ہوں آپ کے لئے۔ سلامت رہیئے سدا۔۔۔۔۔۔۔

·                                

Iqbal Tariq بہت ہی عمدہ اور بلا شبہ آپ نے بہت ہی ایمانداری سے اسے تحریر کیا ہے ، اور ڈاکٹر صاحب پر ابھی بہت ، بہت کام ہونا چاہیے

·                                

Ahmad Ali Barqi Azmi میں سبھی احباب کا ممنون ہوں
ان کی اس برقی نوازی کے لئے

ہے رواں اسرار رازی کا قلم
ہوں دعا گو دلنوازی کے لئے

·                                

Ashfaqur Rahman Sharar behtreen mzmon hai Asrar Ahmad Raazi bhai yun to Barqi sb ki shakhsiyat mutaj-e-taaruf nahi lekin aap no jis andaz se bayan kiya hai waqaiqabil-e-tareef hai

·                                

Shamim Farooqui Waah khoob Ahmad Ali Barqi Azmi baja taur par iske mustahaq hai'n..khoob jaaiza'h liya hai bhai..

·                                

Sajid Hameed sach much barqi sahib ki fane shayeri aur shakhsiyat is tarah k mazmoon ka taqaza karte hai, aap ne ek sache qalamkar ki shakhsiyyat aur sahairi par mazmoon likh kar haq kisi had tak ada kar diya hai

·                                

Zorar Sherwani برادرِ مكرم اسرار احمد رازي ! كى يه گرانقدر تحرير لائقِ ستائش هے
حضرتِ برقي آعظمي دورِ حاضر مين بّحارُالعلوم و زبانِ اردو و فارسى كے ترجمان هين ، موصوف كى غزلين ونظمين هم طفلِ مكتبون كيلئے هر اعتبار سے الف تا ي ايـک كسوٹى هوتى هين، بسااوقات محترم برقي بهائى كى خوبصورت تخليقات پر كچهـ تعريفي كلمات تحرير كرنيكى هم بهى كوشش كرتے هين تاكه خود كى اصلاح هوتى رهے
غزلون و نظمون، و موضوعاتى شاعرى ، اور يادرفتگان كيليئے في البديه شعر گوئى سے ميدانِ شعر و سخن كو مسخّر كر لينا ايـک خدا داد صلاحيت و فطرى شاعر كا نام هے " حضرتِ برقى آعظمى " ...........
ادباء وشعرائے كرام سے يه كهنے كى اجازت چاهونگا كه: عـالـمِ اردو و فـارسى كيلئے حضرتِ برقي آعظمى كى شخصيت معجزه سے كم نهين ... الله انهين سلامت ركّهے .. آمين
برادرم اسرار رازي ! مين آپكا مشكور و ممنون هون كه آپ نے مجهـ ناچيز كو يه خوبصورت و مبنى برحقيقت تحرير ٹيگ فرمايا

·                                

Saghier Ahmed Jafri بہت اچھی تحریر ہے ۔

 

 

 Ahmad Ali Barqi Azmi with Dr.Malikzada Manzoor Ahmad

 Ahmad Ali Barqi Azmi with Dr.Malikzada Manzoor Ahmad

 ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی

Dr.Ahmad Ali Barqi Azmi